لیاری ایکسپریس وے ندی کے کنارے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرزا آدم خان روڈ لیاری ایکسپریس وے ندی کے کنارے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر شیر شاہ پولیس نے لاش سول اسپتال منتقل کی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 22سالہ اعجاز ولد ساجد کے نام سے کی گئی ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ پولیس نے مزید بتایاکہ مقتول کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کرنے کے بعد لاش ندی کنارے پھینکی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔