ایرانی سرحد سے گرفتار 523پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)ایرانی حکام نے پاک ایران سرحد کےمختلف علاقوں سےمسلسل 2دن کی کارروائیوں میں گرفتار 523پاکستانیوں کوتفتان انتظامہ کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل 2 دن سے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہونے والے 523 پاکستانیوں کی ایران بارڈر ورس کے ہاتھوں گرفتاری اور تحقیقات کے بعد تفتان انتظامہ کے حوالے کردیئے گئے۔ ایرانی سرحدی حکام کے مطابق یہ پاکستانی روزگار کی تلاش میں ایران سے بیرون ملک جا نے کی کوشش کررہے تھے، مگر ناکام رہے۔ تفتان لیویز نے ملزمان کو تھانہ میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔