شام سے واپسی پر ابخازیا کے وزیراعظم کار حادثے میں ہلاک-صدر زخمی

0

سخومی(امت نیوز) ’آزاد ریاست جمہوریہ ابخاز یا ‘ کے وزیراعظم کار حادثے میں ہلاک اور صدر بھی زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ابخازیا گینناڈے گاگولیاشام کے سرکاری دورے سے واپسی پر سوچی ایئرپورٹ سے گھر آ رہے تھے، کہ ضلع گودواتا کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک کار بے قابو ہوکر وزیراعظم کی کار سے ٹکرا گئی، جس سے قافلے میں شامل 2کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں 70سالہ وزیراعظم موقع پر ہلاک اور صدر زخمی ہو گئے جبکہ وزیراعظم کے ڈرائیور اور گارڈز کو بھی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں ہے۔ جارجیا سے علیحدہ ہونیوالاڈھائی لاکھ کی آبادی والا ابخازیا بحیرہ اسود اور قفقاز کے جنوب مغربی سمت کے مشرقی ساحل پر چھوٹا سامتنازع علاقہ ہے، جسےعالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More