ٹرانسپورٹ برادری ڈیم فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالے- اشرف بنگلوری
کراچی (پ ر) ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے ڈیم بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز جمع کرنے کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے ملک کی ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو قلت آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ قوم کو ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کیلئے حکومت کے ہر مثبت کاموں کی حمایت کرنا چاہیے۔ انہوں نے ڈیم فنڈ کے مخالفین کو یاد دلایا کہ قرض اتارو ملک سنوارو مہم میں عوام نے نوازشریف پر اعتماد کرتے ہوئے اربوں روپے دیئے تھے، لیکن 3بار وزیراعظم بننے کے باوجود ملک پر بیرونی قرضوں میں مزید اربوں ڈالر اضافہ ہوا ہے۔