منشیات کیخلاف اے این ایف کے زیراہتمام سائیکل ریس کا انعقاد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منشیات کے خلاف اور نوجوانوں کو کھیلوںکی طرف مائل کرنے کے لیے اینٹی ناکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام مزار قائد سے سی ویو نشان پاکستان پارک تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ریس میں 30سائیکلسٹس نے حصہ لیا ،اس موقع پر بریگیڈیئر نور الحسن کا کہنا تھا کہ اے این ایف منشیات کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے ساتھ ساتھ اصلاحی کام بھی کررہی ہے ،نوجوانوں کو منشیات کے بجائے کھیلوں میں مشغول کرنا چاہتے ہیں ،اے این ایف کو شہریوں اور میڈیا کا ساتھ چاہیے ،ہمیں چیلنج سمجھ کر منشیات کے خلاف اٹھنا ہوگا،انہوں نے بتایا اے این ایف نے اس سال اب تک ساڑھے 3ہزار کلو گرام منشیات پکڑی ہے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ فرقان کا کہنا تھا کہ ہم اینٹی نارکوٹکس فورس کے شکر گزار ہیں جس نے منشیات کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ،ریس میں دوسری پوزیشن علی الیاس اور تیسری عرفان بلوچ نے حاصل کی،انہیں بالترتیب 10ہزار، 8ہزار اور5 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More