جعلی پاسپورٹس پر بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانی گرفتار
دبئی(آن لائن )بحرین کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جعلی پاسپورٹس اور مملکت میں داخل ہونے والے 14 مشتبہ ایرانی شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین کے ’کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ‘ کیڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز معیوف الرمیحی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بحرین داخل ہونے والے 14 ایرانیوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ان قبضے سے جعلی سفری دستاویزات اور جعلی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد فرضی ناموں کے ساتھ ایک دوسرے ایشیائی ملک کے پاسپورٹس پر سفر کررہے تھے۔