کے الیکٹرک کیخلاف حب کے شہری بھی سڑکوں پر آگئے
حب (نمائندہ امت) حب کے شہری کے الیکٹرک کے ناروا سلوک کیخلاف حب کے شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ اتوار کے روز محلہ خدمت کمیٹی، جھالاوان کالونی اور دودا گوٹھ کے مکینوں نے کے الیکٹرک کے عملے اور نااہل افسران کے رویے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حب کے علاقے دودا گوٹھ, جھالاوان کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کافی عرصے سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ یہاں کے مکینوں کو کے الیکٹرک کی جانب سے ہرماہ اوور بل بیجھے جارہے ہیں جس سے یہاں کے لوگ ذہنی کوفت اور پریشانیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے نااہل افسران کا رویہ بھی عوام کے ساتھ درست نہیں ہے۔