اعلی سطح کا سعودی وفد 3 روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس چلا گیا
اسلام آباد( ایجنسیاں)سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد 3 روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس چلاگیا۔سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر وفد کے ہمراہ اسلام آبادآئے تھے۔ سعودی وفد خصوصی طیارے سے وطن واپس گیا۔ مہمان وفد نے صدر، وزیراعظم ،آرمی چیف، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورے میں پاکستانی و سعودی عہدیداروں کے درمیان دو طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔