ایشین گیمز ولیج سے اشیا غائب ہونے کے معاملے میں ہاکی کھلاڑی ملوث نکلے

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایشین گیمز ولیج سے اشیاء غائب میں ہاکی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے کمروں سے استعمال کی اشیاء غائب کیں جن میں سے کچھ سامان ولیج انتظامیہ نے جکارتہ ائرپورٹ سے برآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ولیج انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم معاملہ طے پانے پر متوقع بھاری جرمانے سے کھلاڑی بچ گئے۔دستے کی انتظامیہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نےمعاملہ رفع دفع کرانےکی کوشش کی۔پی او اے کے عہدیداروں نے مقامی انتظامیہ اور اولمپک کونسل آف کی مدد سے معاملہ ختم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More