دہرے قتل مقدمے میں گرفتار ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے ‎غیرت کے نام پر دہرے قتل سے متعلق مقدمہ میں گرفتار ملزمان مقتولہ کے شوہر صابراللہ اور والد خیر محمد خان کو 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے ‎غیرت کے نام پر دہرے قتل سے متعلق مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان مقتولہ کے شوہر صابراللہ اور والد خیر محمد خان پیش کیا گیا ، اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی ، تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کی جانب سے ‎ فیڈرل بی ایریا میں غیرت کے نام پرخاتون عصمت بی بی اوراس کے آشنا عمیر کو قتل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More