بیوٹی پارلر میں نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنیوالا عدالت میں پیش
سکھر (نمائندہ امت) بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں سے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا، پولیس کو تفتیش کے لیے ملزم کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ مرکزی ملزم کامران مغل کو سیکنڈ سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 7روز کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل ہو سکے تاہم عدالت نے پولیس کا موقف اور ثبوتوں کی روشنی میں پولیس کو ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔