ایپٹک لرننگ کے تحت سوفٹ ویئر نمائش
کراچی (بزنس رپورٹر) ایپٹک لرننگ نے مقامی ہوٹل میں ایپٹک ویژن سوفٹ ویئر نمائش منعقد کی، جس میں طلبہ و طالبات نے تقریباً220 پروجیکٹ نمائش کیلئے پیش کئے، مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اخترنے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ نمائش کا مقصد آئی ٹی صنعت کو فروغ دینا اور فری لانسنگ کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔