پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کی جانب سے 250ملین روپے کا کلیم ادا
کراچی(بزنس رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے انڈس اسپتال کو 250 ملین روپے کا کلیم ادا کردیا ہے ۔یہ کلیم انڈس اسپتال کراچی کو آگ لگنے کے واقعہ کے نتیجے میں ادا کیا گیا ہے۔ کلیم کا ڈپٹی سی ای او ثاقب ذیشان نے اسپتال کے فنانس ڈائریکٹر احسن طارق کو پیش کیا۔ثاقب ذیشان نے کہا کہ پاک قطر تکافل کے ذریعے معاشرے کے مختلف لوگوں اور اداروں کو مالیاتی تحفظ فراہم کررہا ہے۔