انتظامیہ-یونین میں بہتر تعلقات ملازمین کیلئے فائدہ مند ہیں-اسامہ قریشی

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ہمدرد لیباریٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اُسامہ قریشی نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان بہترین تعلق و روابط ہوتے ہیں، تو اس کا فائدہ کارکنان کو ہی پہنچتا ہے۔اگر اس میں کوئی خلل یا بگاڑ پیدا ہوتا ہے، تو اس کا نقصان بھی کارکنان ہی کو ہوتا ہے۔وہ الرابعہ ہمدرد فیکٹری، ناظم آباد میں کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم سروس ایوارڈ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس ادارے نے ہمیں روزگار دیا ہے۔ہماری سب سے بڑی وفاداری اس ادارے سے ہونی چاہیے۔بعد ازاں سی بی اے کے جنرل سیکریٹری ظہیر احمد خان نے کہا کہ آئندہ کسی بھی کارکن کو اس کی سروس مدت20سال مکمل ہونے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔ڈائریکٹر سی ایل اے سید ضیا الدین ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈ سیدفیض اللہ جواد، ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن اینڈ سیکورٹی مدثر فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن الرابعہ عباس رضانے کارکنان کو میڈل اور چیک دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More