ڈیمز فنڈ کیلئے پاک فوج کا1 ارب 59لاکھ کا عطیہ

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرکے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے کے عطیے کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی تحریر کیا جس میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔آرمی چیف کے خط میں کہا گیا ہےکہ اس قومی مقصد کے لیے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیمز کے لیے دی جب کہ جونیئرکمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ڈیمز کے لیے ایک ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More