کمشنر افغان مہاجرین ضیاالرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دیدی ،سرکاری ذرائع کےمطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے ان کے خلاف تحقیقات میں پتا چلایا جائے گاکہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا، وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، وہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات کیے گئے تھے، پتا چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More