لاہور ہائیکورٹ – نیوز لیکس کیس میں عدم پیشی پر شاہد خاقان کے وارنٹ

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے کے اندراج کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، نواز شریف اور سرل المیڈا کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے آرٹیکل 6 کی کارروائی کے کیس میں سماعت ہوئی۔سماعتجسٹس مظاہرعلی اکبر کی سربراہی میں فل بنچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق انٹرویو دیا، جس سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا، شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو دینے میں نواز شریف کی مکمل معاونت کی لہذا عدالت نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیئے۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو غداری کے مترادف ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے سیکیورٹی کونسل کی کارروائی نواز شریف کو بتا کر حلف کی خلاف ورزی کی۔کیس کی آئندہ سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی کو گرفتاری سے بچنے کے لئے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچکے جمع کرانا ہوں گے۔علاوہ ازیں ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے غیرمشروط معافی نامہ قبول کرکے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More