9کے الیکٹرک افسران وملازمین کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر کی عدالت نے کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث احسن آباد میں 8سالہ محمد عمر کے دونوں بازووں سے محروم کرنے کیس میں9 کے الیکٹرک کے افسران و ملازمین کی عبوری میں ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی ۔منگل کو سماعت پر جنرل منیجر کریکٹومینٹی نینس ریاض احمد نظامانی ، ڈپٹی جنرل منیجرضمیر احمد شیخ ، انچارج کے الیکٹرک عمران اسلم ، ڈی جی ایم ثاقب عباس ، منیجر کریکٹومینٹی نینس نثار احمد ، سپروائزر ارسلان ، شفٹ انچارج سید شاہ نواز ، اسسٹنٹ انجینئر رضا حسین رضوی اور شفٹ انجینئر شوکت منگی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے وکلا کی صفائی کی استدعا پر عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More