انعام کا جھانسہ دیکرسوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنیوالا گروہ سرگرم
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والا گروہ فعال ہوگیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایات ملی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ واٹس ایپ میسج کے ذریعےآنے والاکوڈ شہریوں کوبھیجنے کیلیے کہا جاتا ہے ، اورپھر اکاؤنٹ ہیک رقم مانگی جاتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔