500سے کم موبائل بیلنس پرٹیکس نہیں کٹے گا

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ کوحکومت پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ موبائل فون پر پانچ سوروپے سےکم بیلنس پرٹیکس عائدنہیں کیاجائیگاجبکہ موبائل فون کمپنیوں کیطرف سےزائدٹیکس وصولیوں پرازخودنوٹس کی سماعت میں اٹارنی جنرل انورمنصور نے قانون سازی کے لئے عدالت سے مزیدمہلت مانگ لی۔موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے زائدٹیکس وصولیوں پرازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زائدٹیکس وصولی روکنے کیلئے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی۔جس پر اٹارنی جنرل انورمنصورنے موقف اپنایا کہ 500 یااس سیکم بیلنس پرٹیکس عائدنہیں کیاجائے گاجبکہ 500 سے زائدبیلنس پرٹیکس عائدہوگا۔اٹارنی جنرل انورمنصورنے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مزیدمہلت دی جائے۔جسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More