غیر ملکی شراب لیکر آنیوالا پیپلز یونٹی عہدیدارائیرپورٹ پر پکڑا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 9بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کی ہے، ملزم منصور احمد پی آئی اے پیپلز یونٹی کے صدر کا مشیر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم نے شراب ضبط کرکے رسید بھی جاری کی ہے، جبکہ منصور احمد کے ساتھ موجود پی آئی اے عملے کی جانب سے کسٹم حکام پر دبا ڈالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب سی بی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ منصور احمد ذاتی حیثیت میں شراب لانے میں ملوث ہے، یونٹی کا اس کے اس فعل سے کوئی تعلق نہیں۔