مزید 6وفاقی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

0

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید 6وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزراء سے حلف لیا، علی زیدی، علی محمد مہر اور عمر ایوب خان نے وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، شبیر قریشی اور حماد اظہر نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا تاہم وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تقریب حلف برداری میں اہم سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ نئے وزرا کی شمولیت سے وفاقی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ جن میں 19وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کو پنجاب حکومت نےمشیرمقررکردیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،صوبائی کابینہ میں4 مشیروں کا تقرر کیا گیا ہے جن میں پی پی 270 سے عبد الحئی دستی،پی پی 125 سے فیصل حیات،پی پی 289سے محمد حنیف اور محمد عون چوہدری شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More