عاشورہ پر عقیدت و محبت کا مظاہرہ کریںگے
کراچی (پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے کہاہے کہ تمام مسلمان بلاتفریق ایام عزا اور عاشورہ محرم پر اخوت و محبت اور عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ تمام علما وذاکرین علما، خطبا اور آئمہ مسجد اپنے خطبات میں امام حسین ؓ کی سیرت، قربانی اور ایثار پر روشنی ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ ملت جعفریہ مجالس، جلوسوں پر پابندی کو ہرگز برداشت نہیں کریگی۔