آخری بار والدہ کا چہرہ نہ دیکھنے کا افسوس ہے۔مریم ۔نواز شریف خاموش رہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیرول پر رہائی کے بعد لاہور روانگی کے موقع پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہے کہ زندگی میں آخری بار والدہ کا چہر ہ نہیں دیکھ سکی جس کا بے حد افسوس ہے۔والدہ کو ان تکلیف کے لمحات میں میری اور ابو کی ضرورت تھی ان کے ساتھ کبھی کبھار فون پر بات ہوتی تھی لیکن یہ بھی نہیں بتا سکتے تھے،والدہ کی خبر ملنے کے بعد بہت تکلیف میں تھی ،جیل میں رہنا مشکل ہوگیا تھا ،اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ والدہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی اپیل کی جب کہ اس دوران نواز شریف نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات نہیں دیے وہ کافی افسردہ اور خاموش تھے۔