حملوں کے بعد ادلب سے 30 ہزار افراد کا انخلا

0

نیویارک/دمشق(ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک)ادلب پر روسی اور بشار فوج کے حملوں کے بعد تقریباً 30ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ جنگ سے بچنے کے لیے 8لاکھ شہریوں کا انخلا ہو سکتا ہے۔روسی طیاروں اور بشار فوج نے ادلب اور حمص پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ بڑے زمینی حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس کارروائی کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ ادلب اور ہما میں وحشیانہ بمباری سے ابتک درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دریں اثناترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ادلب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادلب کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بڑا زمینی حملہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت چکائے گی۔ ترک صدر نے کہا ادلب میں تباہی اورانسانی المیے کو روکنے کیلئے روس اور ایران بھی اپنا کردار ادا کریں۔ اس سے قبل ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے انقرہ میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ترکی ادلب میں مستقل فائر بندی چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More