1 ماہ میں 222 غیر قانونی تعمیرات مسمار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائم خانی نے شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک ماہ میں 222 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرادیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سے اے افتخار علی قائم خانی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائم خانی نے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ایس بی سی اے کے ٹاوٴن ڈائریکٹروں کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت کی اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی جانب سے ایس بی سی اے کی ویجلنس کو بھی فعال کیا گیا اور ان سے بھی ٹاوٴنوں کے اندر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی فہرست مرتب کرائی گئی جس کے بعد ڈیمالیشن انچارج عبد اسجاد کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بنائی گئیں جس کےبعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا اور ایک ماہ کے دوران شہر میں 222 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا اس حوالے سے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار کے روز بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں جس کے بعد ایس بی سی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ایس بی سی اے کی جانب سے پلاٹ نمبر A-291 سیکٹر6/B گلشن شیراز پربننے والے دوسرے غیر قانونی فلور کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے اسے مسمار کیا جبکہ پلاٹ نمبر F-59/1 بلاک 5 صدر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی اسی طرح پلاٹ نمبر 189/B بلاک 2 پی سی ایچ ایس پلاٹ نمبر JM-19 جمشید ٹاوٴن، پلاٹ نمبر B-182 بلاک J نارتھ ناظم آباد، ڈیمالیشن اسکواڈ نے جمشید ٹاوٴن کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 59-G، بلاک 2، پر پہلی منزل اور پلاٹ نمبر 24-E، بلاک 2، پر تیسری منزل کی دیواروں، آر سی سی چھت و کالمز، پلاٹ نمبر 261-S، بلاک 6 تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر 53-U، بلاک 6 اور پلاٹ نمبر 80/A/1، بلاک 6، پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم کردیا جمشید ٹاوٴن کے دیگر علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں میں پلاٹ نمبر 122، بلاک 7 & 8 ڈی ایم سی ایچ ایس پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت اور دیواروں، پلاٹ نمبر B-127، بلاک 5 پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر D-222، محمود آباد پر چوتھی منزل کی غیر قانونی دیواروں اور آر سی سی چھت کو منہدم کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن نیم نے گلبرگ ٹاوٴن کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-816، بلاک 15 کی تیسری منزل، پلاٹ نمبر LS 70 & 71، بلاک 15 پر پانچویں منزل، پلاٹ نمبر R-1067، بلاک 2، پر دوسری منزل اور پلاٹ نمبر R-84 & 85، بلاک 9 ریلوے سوسائٹی پر چوتھی منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم کردیا۔ فیڈریل بی ایریا ہی میں مزید کارروائی میں پلاٹ نمبر R-880، بلاک 8 پر غیر قانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں اور ولنگ ثنرز، پلاٹ نمبر R-1623، بلاک 2 کی دوسری منزل کی دیواروں اور پلاٹ نمبر R-274، بلاک 2، پر تیسری منزل کی چھت کو منہدم کردیا گیا۔ دریں اثنا معزز عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے لیاقت آباد ٹاوٴن میں پلاٹ نمبر 5/681، پر چھٹی منزل کی دیواروں اور آر سی سی چھت کو منہدم کردیا، دیگر کارروائی میں پلاٹ نمبر 1/4، 1-A، لیاقت آباد پر بنیادی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ لیاقت آباد ٹاوٴن کے علاقے ناظم آباد میں کی گئی کارروائی میں پلاٹ نمبر 3/23، بلاک 3-A، پر تیسری منزل کی آر سی سی چھت اور دیواروں سمیت سامنے کی تعمیرات، پلاٹ نمبر 18/2، بلاک 3-F، پر چوتھی منزل کی دیواروں اور آدھی آر سی سی چھت، پلاٹ نمبر 22/8، بلاک 3-F، پر سامنے کی تعمیرات اور تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر 9/5، بلاک 1-J، پر چوتھی منزل کی ٹی آر گارڈر کی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔ مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی کارروائی میں لیاری ٹاوٴن میں پلاٹ نمبر 89-LY-15، کھڈا مارکیٹ پر دوسری منزل کی مکمل تعمیرات، پلاٹ نمبر 1052، اے روڈ بہار کالونی پر دوسری اور تیسری منزل کی تعمیرات اور تمام فلور کے گالا کو منہدم کردیا، صدر ٹاوٴن میں پلاٹ نمبر 137، RC-4 پر دوسری منزل کی دیواروں، آر سی سی چھت کو منہدم اور احاطے کو سربمہر کردیا۔ پلاٹ نمبر C-70، بلاک 2، کلفٹن پر غیر قانونی تعمیرات اور گڈاپ ٹاوٴن میں پلاٹ نمبر B-14, X-6 & A-6, Z-6 گلشن معمار اسکیم 45 پر غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کردیا جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹاوٴن میں پلاٹ نمبر 6/1، بلاک 5-D ناظم آباد پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں ا اور آر سی سی چھت کو منہدم کردیا گیا۔ اور شاہ فیصل کالونی کی لازمی کھلی جگہ پر غیر قانونی دکانوں کو منہدم کردیا گیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں علاقے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔ علاوہ ازیں تعمیراتی قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر ایس بی سی اے نے کارروائی کرتے ہوئے میسرز سائبانز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے پروجیکٹ ”اسٹینڈرڈ گارڈن“ واقع پلاٹ نمبر FL-03، Row "A”، کے ایم سی ورکرز سی ایچ ایس گلشن کنیز فاطمہ، گڈاپ ٹاوٴن کی این او سی برائے تشہیر و فروخت کو منسوخ کرتے ہوئے پروجیکٹ میں ہر قسم کی تشہری مہم، خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی جبکہ پروجیکٹ، سائٹ و بکنگ آفیسر سمیت گلشن اقبال میں واقع متعلقہ بلڈرز میسرز سائبانز بلڈرز اینڈ ڈویلپر اور میسرز سٹیزن بلڈرز کے دفاتر کو سربمہر اور لائسنس کو منسوخ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کومتنبہ کیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More