ڈائریکٹر ایچ ای سی کے ریسرچ ورک میں نقل پر کارروائی کا امکان

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر ارشدکے ریسرچ ورک میں چربہ سازی پر وزارت تعلیم نے معاملے کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے زیر التوا رپورٹ پر بھرپور ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے رپورٹ منگوا لی جس پر آئندہ چند دنوں میں حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔ای ڈی ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد کے ریسرچ ورک میں مبینہ چربہ سازی کی تحقیقات وائس چانسلر پر مشتمل کمیٹی نے کی تھیں اور اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر ارشد کے ریسرچ ورک میں چربہ سازی ثابت ہوئی ہے۔ ایچ ای سی کی حتمی رپورٹ وزارت تعلیم اور وزیراعظم ہائوس کو بھجوائی گئی تھی، تاہم اسے سرد خانے کی نذر کر دیاگیا۔ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود سے بھی اس رپورٹ کو چھپا کر رکھا گیا تاہم تحقیقاتی کمیٹی میں شامل وائس چانسلرز کی جانب سے آواز اٹھانے پر معاملہ وزیرتعلیم کے علم میں آ گیا جنہوں نے اس پر بھرپور ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا موقف ہے کہ ممبران پورے نہیں اس لیے کمیشن فیصلہ نہیں کر سکتا، جب کمیشن پورا ہوگا تب ہی اس کا فیصلہ ہو گا۔ ادھرذرائع کے مطابق ایچ ای سی ممبران کی تقرری دو روز قبل عمل میں لائی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More