ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن تمام پروجیکٹس بروقت مکمل کرے-طارق چیمہ

0

کراچی(بزنس رپوٹر)وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈورکس طارق بشیر چیمہ نے سیکرٹری ڈاکٹر عمران زیب اور جوائنٹ سیکرٹری جمیل احمد خان کے ہمراہ پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کا دورہ کیا اور تعارفی اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیرنے ادارے کی کار گردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ افسران اورعملہ اپنی محنت جاری رکھیں۔ تمام پروجیکٹس اور اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کی خدمت کے فریضہ کو اچھی طرح سرانجام دیا جاسکے ۔قبل ازیں سی ای او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ یہ ادارہ اپنی مددآپ کے تحت چل رہا ہے ۔ پی ایچ اے ایف اب تک کل 24 پروجیکٹس مکمل کر چکا ہے ۔اس طرح 5348مکانات تعمیر کرکے لوگوں کو دے چکا ہے، جبکہ تقریباً 6 ہزار مکانات زیر تعمیر ہیں، جن میں سے کچھ اسی سال اور کچھ اگلے 2 سالوں میں مکمل کیے جائیں گے، جب کہ 1700 مکانات پر مشتمل کچھ پروجیکٹس ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔وفاق وزیر سے درخواست کی گئی کہ ادارے کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جائے، تو پی ایچ اے ایف وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں حکومت کے ہاتھ بٹانے میں کلیدی کردارادا کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More