حکومت اور عوام-فوج انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں- وزیر اعظم

0

اسلام آباد ( امت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی دنیاکی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی شمارہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، حکومت اور عوام، مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ بدھ کے روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا ۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہیں طویل بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سٹریٹجک انٹیلی جنس اورنیشنل سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نےقومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کے کردارکوسراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی دنیاکی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی شمارہوتی ہے،آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، حکومت اور عوام، مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More