دراندازی کرنے والے 18بھارتی ماہی گیر گرفتار-کشتیاں ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر )میری ٹائم فورس نے سمندری حدود میں دراندازی کرنے والے 18بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 2کشتیوں کو ضبط کرلیا۔ترجمان میری ٹائم فورس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مچھلی کے شکار میں مصروف 18 بھارتی ماہی گیروں کو پکڑ کر 2کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔