حب روڈ پر ٹرانسپورٹرز لڑ پڑے-بدترین ٹریفک جام

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب ریور روڈ پر ٹرانسپورٹرز کے 2گروپ لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا اور شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، پولیس نے دونوں گروپوں کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد تھانے کی حدود میں کراچی سے کوئٹہ سمیت اندورن ملک جانےوالی بسوں کے اسٹینڈ میں ٹرانسپورٹ یونین کے 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا، جس سے طرفین نے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے اور ایک گروپ کی جانب سے ناردرن بائی پاس پر روکاٹیں کھڑی کرنے کیساتھ ساتھ ٹائر نذر آتش کئے ، جس کے باعث شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور بلوچستان جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ بس اسٹینڈ پر داخلہ فیس وصول کرنے پر پیدا ہونیوالا تنازع بڑھ کر جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس دوران ایک گروپ کے کارندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حب ریور روڈ کو بلاک کردیا، جس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث ناردرن بائی پاس، شیر شاہ، سائٹ اور ماڑی پور سمیت اطراف ک سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور احتجاج کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد ایک پلاٹ میں بند کردیا اور طویل مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More