امریکہ بیل آؤٹ پیکج کیلئے پاکستان کی مخالفت نہیں کریگا-فوادچوہدری
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آوٴٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔