پائیلر کو محنت کشوں کی نمائندگی دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔لیبر فیڈریشن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنمائوں خالد خان ، سید نظام الدین شاہ اور عبدالسلام نے متنازع این جی او پائیلر کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پائیلر کو محنت کشوں کی نمائندگی دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔اس کے مالی معاملات سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات کی جائے۔انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے معاوضے کی مکمل رقم فی الفور اوریکمشت ادا کی جائے ۔سانحہ بلدیہ کی آڑمیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ناانصافی افسوسناک ہے۔