”نئی چائنا کٹنگ مافیا“ کو فوری لگام نہ دینے پر سب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔الطاف شکور
کراچی(پ ر )پاسبان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ ”نئی چائنا کٹنگ مافیا “ کو ابھی سے لگام دی جائے ورنہ حکمران ،عوام اور ادارے سب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔کل تک متحدہ اور پی پی پی مسلسل کراچی کو لوٹ رہی تھیں۔اب پی ٹی آئی نے بھی لوٹ مار میں اپنا حصہ مانگنا شروع کردیا ہے ۔عمران خان نے کنٹریکٹ نیٹ ورک کو کراچی کے عوام پر مسلط کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر اسکیم 36کے قیمتی پلاٹس کی ” نئی چائنا کٹنگ نافیا “ کے ذریعے بندر بانٹ کی اطلاعات شہریوں پر بم بن کر گری ہیں۔