سی پی این ای کے تحت سے الیاس شاکر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی جانب سے سینئر ممتاز صحافی کالم نگار اور روزنامہ قومی اخبار کے بانی و چیف ایڈ یڑ الیاس شاکر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔ ریفرنس میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے نائب صدراکرام سہگل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کام میں مشورے دیتے تھے ایسے لوگ جو بکتے نہیں وہ بہت کم رہ گئے ہیں ہم ان پر فخحر کرتے ہیں ۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ الیاس شاکرنے قومی اخبار کا اجرا کیا تو اس وقت شام کے اخبارات کا کلچر نہیں تھا ۔ انہوں نے عوامی سماجی حلقوں مضافات کے علاقوں کی مسائل اجاگر کیے ، عامر محمود نے کہا کہ الیاس شاکر متوسط طبقے کے لوگوں کو صحافت میں لائے اور انہیں تربیت دے کر باعزت مقام دلایا ، طاہر نجمی نے کہا کہ نے ہمیشہ اپنائیت دی ان کے بچھڑنے پر افسوس ہے مختار عاقل نے کہا کہ مرحوم نے کراچی کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑا اعجازالحق نے کہا کہ الیاس شاکرنے ہمیشہ قلم سے جنگ لڑی اور عام لوگوں کے حقوق کے لئے ہی قلم اٹھایا الیاس شاکرکی صاجزادی صدف الیاس شاکرنے کہا کہ ان کے والد ایک انسان تھے انہوں نے ہمیشہ سب کا ساتھ دیا ان کا ادھورا مشن جو انہو ں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی وہ اب ہم سب ذمہ داری ہے کہ ہم اسے آگے بڑھائیں ۔ تقریب سے مقصود یوسفی شبیر چوہدری عبدالخالق علی عبدالرحمان منگریو سہیل ہاشمی احمد اقبال بلوچ شیر محمد کھاوڑ پر وفیسر ایس بی حسن جاوید مہر شمسی فیصل زاہد ملک ڈاکڑ وقار یو سف رظیمی جاوید مہر شمسی منزہ سہام سمیت دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔