کلثوم نوازکے شہر پر غم کے سائے-تعزیت کرنے والوں کا تانتا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات پرصوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے جاتی عمرہ پرغم کے سائے چھاگئے، میاں نواز شریف کے گھر میں بڑی تعداد میں جمع ہونے والے لوگ دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے پاکستان بھر میں اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور ملک بھر سے نون لیگی کارکن لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ماڈل ٹاون کے ایچ بلاک میں واقع مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر میں مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں اور وہاں جذباتی مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اشک بار آنکھوں سے کلثوم نواز کو یاد کر رہے ہیں۔بیگم کلثوم نواز کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے والوں میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل ہیں۔ لاہور کی مال روڈ پر موجود ایک شخص محمد امین کا کہنا تھا کہ یہ بات مزید دکھ کا باعث ہے کہ زندگی کے آخری لمحوں میں نواز شریف اپنی اہلیہ کے پاس نہیں تھے۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات کا واقعہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ لوگ اپنے اپنے انداز میں تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کی وہ وڈیو وائرل ہو چکی ہے، جس میں وہ پاکستان آمد سے پہلے ہسپتال کے بیڈ پر بے ہوش پڑی کلثوم نواز کو مخاطب کر کے متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نواز شریف کی طرف سے دی جانے والی دعائیں رقت انگیز منظر پیش کر رہی ہیں۔دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ کے انتظامات کےسلسلہ میں سلمان شہبازشریف، صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک خواجہ عمران نذیر، علی پرویزملک چودھری شہباز احمد مہر اشتیاق احمد عطااللہ تارڑ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی سیکیورٹی نے جاتی عمرہ کادورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More