چوہدری برادران کا حسین نواز کو فون پی پی وفد تدفین میں شرکت کرے گا

0

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری برادران نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مرحومہ کے بڑے بیٹے حسین نواز سے فون پر تعزیت کی ۔ اطلاعات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے راسخ الٰہی لندن میں نواز فیملی کے ملکیتی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس گئے جہاں انہوں نے حسین نواز سے تعزیت کی اور اس موقع پر فون کے ذریعے اپنے ماموں قائد لیگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور والد پرویز الٰہی کی بات بھی کرائی ۔ مرحومہ کی لاہور میں نماز جنازہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ ،سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف اور رہنما قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا ۔ چیئرمین پی پی بلاول زرداری تعزیت کیلئے بعد میں جاتی امرا جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More