آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے17 قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن پر غور
سڈنی (امت نیوز) قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ جبکہ ٹیم میں محمد حفیظ کی واپیس بھی متوقع ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا، سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے اور اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے آخر پر کیا جا سکتا ہے۔دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا ، ہوم سیریز کی وجہ سے اب اسکواڈ 17 رکھنے کی تجویز ہے۔سمیع اسلم اور راحت علی ڈراپ ہوں گے جبکہ یاسر شاہ ، وہاب ریاض ، اور بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، امام الحق ، فخر زمان، اظہر علی، حارث سہیل اور دیگر شامل ہیں ۔