نواز شریف سے کئی بار این آر او کی کوشش کی گئی۔مشاہداللہ کا دعوی
لاہور(خبر ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مشاہداللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف سے بار بار این آراو کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کسی قسم کی ڈیل سے انکار کردیا۔جس پر ان کے بچوں پر مقدمات کی بھرمار کردی گئی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ نوازشریف سے کہا گیا کہ این آر او کرلیں اوربچوں کے ساتھ لندن میں جاکر سکون سے قیام کریں، لیکن نوازشریف نے ملک وقوم کی خاطر کسی قسم کا این آرا و لینے سے انکار کیا۔