بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار 18 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 18 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرکے 2کشتیوں کو بھی قبضے میں لی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More