اقتصادی پابندیاں چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی-امریکہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی، بھارت سمیت دیگر ممالک جلد از جلد ایران سے برآمدات زیرو کر دیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجاتی معاہدے کرنے کی چھوٹ نہیں دے رہا اور یہ پابندیاں بھارت پر بھی عائد ہوں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنونی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے صحافیوں کی ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران میں بھارت کے اشتراک سے تیار ہونے والی چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر کسی بھی مخصوص ملک کو پس پردہ کوئی چھوٹ نہیں دی جا رہی کہ وہ ایران میں سرمایہ کاری کرے۔