کراچی بندرگاہ پرریلوے لائنیں بچھا نے میں چینی کمپنی کی دلچسپی

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چین ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی) کے جنرل مینجر وینگ یو فینگ نے جمعرات کے روز وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی ۔دونوں جانب سے باہمی تعاون میں دلچسپی ظاہر کی گئی ۔وفاقی وزیر نے سی ایچ ای سی کی جانب سے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں لازوال تعلقات ہیں ۔سی ایچ ای سی کی جانب سے تمام اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔سی ایچ ای سی کی جانب سے پاکستان ریلوے کے ساتھ بلڈ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پرمارشلنگ یارڈ پیپری، کنٹینرڈپو (ایم وائے پی )کی تعمیر اور کراچی پورٹ میں ریلوے لائنوں کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔انہوں نے کراچی پورٹ اور ایم وائے پی کے درمیان شٹل فریٹ ٹر ینیں چلانے کے لیے بھی دلچسپی ظاہر کی۔ملاقات کے دوران وزارت ریلوے کے چئیرمین جاوید انور ،پاکستان ریلوے کے سی ای او آفتاب اکبر ،سیکرٹری ریلو ے بورڈ فرخ تیمورگلزئی اور ڈی جی ٹیکنیکل منور شاہ بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More