نوجوان خودسے پوچھیں ملک کیلئے کیا کرسکتے ہیں-جنرل باجوہ

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین اور معروف یونیورسٹی ہے، کوئٹہ کے بعد نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہیں جب کہ نسٹ اعلیٰ معیار کے انجینئرز اور اسکالر تیار کررہی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان بہتری کے لیے کوشاں ہیں، نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور نوجوان خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیاکرسکتے ہیں۔دریں اثناآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More