ڈیرہ بگٹی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور حاملہ جاں بحق
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ بگٹی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور خاتون دوران حمل جاں بحق ہوگئی۔ محلہ زانکو کی رہائشی مہناز بی بی زوجہ منشی خان بگٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، تاہم ضلع بھر میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث اسے رحیم یار خان منتقل کیا جارہا تھا کہ زیادہ خون بہہ جانے سےوہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ ضلعی محکمہ صحت نے تاثر مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی موت حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث ہوئی۔