بیرون ملک11ہزار803پاکستانی قید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں 88 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں، مجموعی طور پر 11803 پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں، سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2937 پاکستانی قید ہیں، بھارت میں10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں سے 582 قید ہیں، افغانستان میں 177 اور ایران میں 186 پاکستانی جیلوں میں ہیں، چین میں 242 جبکہ امریکہ میں 2 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلیے وزارت خزانہ سے 35000 ڈالر کا فنڈ مانگا گیا ہے، پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس کے باعث مزید وقت درکار ہے۔