بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر سراپا احتجاج بن گیا

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے سوپور، کپواڑہ اور راجوری میں نہتے کشمیریوں کی شہادتوں، حریت پسندوں کی غیر قانونی نظربندیوں اور نام نہاد پنچایت الیکشن کروانے کے اعلان زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں میں طلباء، وکلاء اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی اور اسلام، پاکستان اور آزادی کے حق میں زوردار نعرے بازی کی جاتی رہی۔ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج اور سی آرپی ایف کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ مظاہرین نے نام نہاد پنچایت اور بلدیاتی الیکشن کروانے کے اعلان کیخلاف بھی نعرےلگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More