جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں ریڈیو اور آج کی دنیا‘‘ پر سیمینار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں ڈاکٹر یاسر رضوی ریڈیو لیب میں شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام’’ریڈیو اور آج کی دنیا‘‘ کے موضوع پر سیمینارہوا، جس میں احتشام الحق، ثناءغوری، ہما نثار اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے کہا کہ ریڈیو حقیقی معنوں میں21 ویں صدی کا میڈیم ہے۔ شہروں کی مصروف ترین زندگی اور دنیا کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو کے ذریعے ابلاغ کا عمل آج بھی موثر ہے۔ صحت کے مسائل، معلومات کے فروغ اور زبان و بیان کی تربیت کے لیے ریڈیو کا استعمال انتہائی موثر ، آسان اور سستا ترین ہے۔ سیمینار میں نجم العارفین ، اقبال نقوی، ڈاکٹر ممنون ، ڈاکٹر مسرور خانم، ثمرین اخترو دیگر نے شرکت کی۔