ایس ایچ او میمن گوٹھ-مختار کار و دیگر 11اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے میمن گوٹھ کے مکینوں کو پولیس کیجانب سے حراساں کرنے سے متعلق دائر درخواست پر ایس ایچ او میمن گوٹھ، مختیار کار و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔ عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے شکیل احمد و دیگر کی دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او میمن گوٹھ اور مختیار کار تعمیراتی کاموں میں مداخلت کر رہے ہیں۔ پولیس اہلکار روزانہ 2 ہزار روپے رشوت مانگتے ہیں اور نہ دینے پر دھمکیاں دیتے ہیں۔ استدعا ہے کہ پولیس کو رشوت وصولی و ہراساں کرنے سے روکا جائے۔