امت کے اجتماعی عقائد پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا-خاتم الانبیا کانفرنس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مسجد سیدنا علی معاویہ لی مارکیٹ میں ’’سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس‘‘ سے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ امت کے اجتماعی عقائد پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔عوام قادیانی جماعت کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔قادیانی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔مہمان خصوصی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ قاضی احسان نے کہا کہ ملک میں کسی بھی صورت قادیانیوں کی اعلی عہدوں تک رسائی برداشت نہیں کی جائے گی۔مولانا قیصرالحق نے قادیانی مشیر کو ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔مفتی محمد علی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بغیر سوچے سمجھے فیصلے نہ کرے۔مسجد اقصی کے امام مفتی رمضان نے کہا کہ قادیانیت نوازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔چئیرمین پاکستان ینگ علماء کونسل مفتی نسیم ثاقب رحمانی نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کے آلہ کار گروہ مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہے، جس کا تدارک ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More