نئے سال میں عوام قرآنی تعلیمات زندگی میں لانے کا عزم کریں- یوسف سلفی
کراچی (پ ر) جمعیت اہلحدیث سندھ کے چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم کی حرمت ازل سے ہے۔ اسلامی تاریخ سن ہجری سے شروع ہوتی ہے اور نئے ہجری سال میں قرآن و حدیث کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں رائج کرنے کا عزم کریں۔ مولانا اختر محمدی نے کہا کہ ماہ محرم حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے۔ لٰہذا مسلمانوں کو اس کا تقدس پامال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ حافظ محمد حنیف سلفی، مولانا بلال احمد سلفی، مولانا معاویہ سلیم، قاری عبدالرزاق، رضوان خان، مدثر محمدی نے بھی خطاب کیا۔